جمعرات 19؍جمادی الثانی 1444ھ12جنوری 2023ء

عمران خان پر حملے کے ملزم کے بھائی، بھانجے اور دوست کی بازیابی کیلئے درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے ملزم نوید کے بھائی، بھانجے اور دوست کی بازیابی کے لیے درخواستیں دائر کی گئیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان پر حملے کے ملزم نوید کی اہلیہ اور دوست کی والدہ نے درخواستیں دائر کیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ تینوں افراد ایس ایچ او وزیرآباد کی حراست میں ہیں۔

درخواستوں میں مؤقف اپناتے ہوئے کہا گیا کہ تینوں کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کروایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.