جمعرات 19؍جمادی الثانی 1444ھ12جنوری 2023ء

ایم کیو ایم دھرنا دے یا سرکس کرے، الیکشن تو ہوں گے، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) دھرنا دے یا سرکس کرے، الیکشن تو ہوں گے۔

ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی کے عوام متحدہ کی چکنی چپڑی باتوں میں نہیں آنے والے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں رکاوٹیں ڈالنا توہین عدالت کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ رونا دھونا کرنے کے بجائے ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سے اپنا اتحاد ختم کرے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مایوس کن پریس کانفرنس نے ظاہر کر دیا یہ اپنی شکست تسلیم کرچکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.