جمعرات 19؍جمادی الثانی 1444ھ12جنوری 2023ء

وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں دولتالہ کو تحصیل بنانے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے راولپنڈی میں ایک اور تحصیل کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جس کے مطابق ‫ضلع راولپنڈی میں دولتالہ کے علاقے کو تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے گوجر خان اور راولپنڈی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے لاہور میں ملاقات کی۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں ایک اور تحصیل کا اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن اراکین صوبائی اسمبلی کو دیا۔ 

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ تحصیل بننے سے دولتالہ میں پائیدار ترقی ہوگی۔ ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ دولتالہ میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.