وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تخت پر قبضے کی خواہش رکھنے والوں کو راتوں رات فرار ہونا پڑا۔
پرویز الہٰی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، صوبائی وزیر بشارت راجہ، حسین الہٰی نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ کی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گورنر پنجاب نے ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے کر ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر کا نوٹیفکیشن واپس ہونے سے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی مؤثر ہوگئی ہے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ حقائق مسخ اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ عدالتی فیصلے کی من مانی تشریح کر رہے ہیں۔
Comments are closed.