جمعرات 19؍جمادی الثانی 1444ھ12جنوری 2023ء

کراچی میں بھکاری بچوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 100 سے زائد بچے شیلٹر ہوم منتقل

کراچی کے تینوں زونز میں پولیس نے بھکاری بچوں اور انہیں اس دھندے پر لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

جمعرات کی شام تک جاری کاروائیوں میں شہر بھر سے 100 سے زائد بچوں کو حراست میں لے کر شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے تینوں زون کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ہدایت جاری کی گئی تھیں۔ 

مختلف تھانوں کی پولیس نے شہر کے ٹریفک سگنلز، چوراہوں اور بازاروں میں کارروائیاں کر کے مختلف عمروں کے سو سے زائد بچوں کو حراست میں لے کر تھانوں میں منتقل کیا، جنہیں بعدازاں کورنگی میں قائم کیے گئے بچوں کے خصوصی شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا جا رہا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق کلفٹن، صدر، اولڈ سٹی ایریا، طارق روڈ، بہادر آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، کورنگی، لانڈھی، قائد آباد، ملیر، فیڈرل بی ایریا اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھکاری بچوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.