جمعرات 19؍جمادی الثانی 1444ھ12جنوری 2023ء

روس نے ایک مرتبہ پھر یوکرین میں فوجی کمانڈر تبدیل کردیا

روس نے ایک مرتبہ پھر یوکرین میں اپنا فوجی کمانڈر تبدیل کردیا، جنرل ویلری گیراسیموف کو نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔

روس کی وزارتِ دفاع کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ویلری گیراسیموف کو مشترکہ دستوں کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔

یوکرین میں روسی فوج کے کمانڈر سرگئی سروویکن کو نئے کمانڈر جنرل گیراسیموف کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسپیشل آپریشن کی قیادت میں اعلیٰ سطحی اضافے کا مقصد دستوں کے درمیان رابطے کو منظم کرنا اور آپریشنز کو وسعت دینا ہے۔

کمانڈر سروویکن کو اکتوبر 2022 کے دوران یوکرین میں اسپیشل آپریشن کی کمانڈ سونپی گئی تھی۔

ان کی نامزدگی کے دو دن بعد ہی روسی فوج نے یوکرین میں ڈرون اور میزائل حملے شروع کیے تھے۔

کمانڈر سروویکن کی تعیناتی کے ایک ماہ بعد روس کو جنوبی شہر خیرسون سے واپس پلٹنا پڑا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.