گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی طبیعت میں خرابی کی خبر سامنے آئی تھی۔
کہا جارہا تھا کہ گورنر سندھ کی طبیعت گزشتہ شام سے ٹھیک نہیں، فوڈ پوائزنگ کی شکایت ہے اور انہوں نے تمام مصروفیات ترک کردیں۔
پریس سیکریٹری گورنر سندھ نے ان خبروں کی تردید کردی۔
پریس سیکریٹری کے ٹوئٹ کے مطابق صرف کام کی زیادتی کے باعث ڈاکٹروں نے کامران ٹیسوری کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔
Comments are closed.