فاروق ستار نے اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے تین دھڑے آج آپس میں ملنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم میں واپس جا رہے ہیں جو ہماری پیرنٹ پارٹی ہے، آج ایم کیو ایم پاکستان کے انضمام کا عمل مکمل ہو رہا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کو آج ختم کرنے کا اعلان کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور سندھ کے لیے نئی توانا قیادت جلد سامنے لائیں گے، ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو دوبارہ سے جوڑیں گے۔
Comments are closed.