چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں17 جنوری تک درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
ایک بیان میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں آج دن بھر گرد آلود سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، سردی کی لہر سندھ کو 17 جنوری تک لپیٹ میں رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں دن کادرجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، بالائی سندھ میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 17 جنوری کے بعد سردی کی شدت میں کمی آنے لگے لگی۔
چیف میٹرولوجسٹس نے مزید کہا کہ 18 سے 19 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ21 جنوری کے بعد ایک اور کولڈ ویو ملک کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
Comments are closed.