جمعرات 19؍جمادی الثانی 1444ھ12جنوری 2023ء

اسٹیڈیم میں داخل ہونے والے تماشائیوں کیخلاف مقدمہ درج

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں داخل ہونے والے دونوں تماشائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق محمدمیچ کے دوران گراؤنڈ میں داخل ہونے والے جاوید ولد گل رحمٰن اور محمد عباس ولد سجاول کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کےخلاف تعزیرات پاکستان کی تین دفعات لگائی گئی ہیں،دونوں افراد عزیز اس وقت بھٹی پولیس کی تحویل میں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں یکے بعد دیگرے 2 شائقین کرکٹ گراؤنڈ میں داخل ہو گئے تھے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں یکے بعد دیگر 2 فیز گراؤنڈ میں داخل ہوگئے۔

گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دونوں شائقین پاکستانی وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کے فینز تھے۔

گراؤنڈ سے لے جانے کے دوران دونوں فیز نے میڈیا سے گفتگو کی تھی، ایک نے کہا کہ وہ بابر اعظم سے ملنے گیا تھا کیونکہ وہ اُن کا فین ہے۔

اس نے میڈیا سے اپیل کی کہ میرے والد نہیں ہیں، مجھے چھڑوا دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.