کراچی میں سردی میں اضافہ ہوتے ہی شہر بھر میں گیس کی قلت شدید ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ شہر کے تقریباً 40 فیصد علاقوں میں کھانے کے اوقات میں بھی گیس غائب رہتی ہے۔
مسکن چورنگی، گلشن بلاک 6، ملیر کینٹ، ماڈل کالونی، بہادرآباد، شریف آباد، ایف سی ایریا کے صارفین نے گیس کی قلت کا شکوہ کیا ہے۔
اسی طرح نارتھ ناظم آباد اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بھی گیس کی آنکھ مچولی سارا دن جاری رہتی ہے۔
گلستان جوہر بلاک 9، بھٹائی آباد، شاہ فیصل بلاک 5 سمیت کئی علاقوں میں گیس کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
شہریوں کا بتانا ہے کہ صدر ٹاؤن، لانڈھی نمبر 6 اور کیماڑی میں بھی گیس کی شدید قلت برقرار ہے۔
مختلف علاقوں میں فیکٹریوں کے قریب رہائشیوں کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں نے بڑے کمپریسرز لگا رکھے ہیں جس کے باعث رات 12 کے بجائے رات 9 بجے سے ہی گیس بند ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
Comments are closed.