وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا۔
ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ جھرلو اور ہیرا پھیری کر کے اعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا، پولنگ ایجنٹ مقرر نہ کر کے حکومت نے بدنیتی اور بددیانتی ثابت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ دھوکے سے اسمبلی کی کارروائی شروع کر کے جعلی گنتی کی گئی۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بدترین دھاندلی کے خلاف آئینی اور قانونی آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گزشتہ رات پنجاب اسمبلی سے اعتماد کے لیے 186 ووٹ حاصل کیے تھے۔
پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ آج ن لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز ملا ہے ان کو اندازہ نہیں تھا آج کیا ہونا ہے، ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہے۔
پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ اللّٰہ نے کرم کیا اور 186 ووٹ سامنے آئے ہیں، یہ بارات لے کر آئے تھے ان کی ڈولی اور جھولی خالی ہو گئی۔
Comments are closed.