جمعرات 19؍جمادی الثانی 1444ھ12جنوری 2023ء

پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے مداحوں کی رہائی کا حکم

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دونوں مداحوں کو عدالت نے 30،30 ہزار میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

گرفتار مداح ممحمد عباس خان اور جاوید خان اکاخیل کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا تھا۔

گرفتار مداح نے کہا کہ محمد رضوان سے محبت ہے اس سے ملنے کے لیے باؤنڈری کے اندر گئے۔

اس نے کہا کہ رضوان کی محبت میں ہتھکڑیاں لگ گئی ہیں، ہم سے غلطی ہوگئی ہم نے قانون توڑا تھا۔

گرفتار مداح نے یہ بھی کہا کہ رہائی کے بعد فائنل میچ دیکھنے بھی جائیں گے۔

واضح رہے کہ پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں داخل ہونے والے دونوں تماشائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.