تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی کے تھانوں میں درج 3 مقدمات ختم کردیے گئے۔
سندھ ہائیکورٹ میں شہباز گل کے خلاف قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے کیس کی سماعت پر پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے خلاف تھانہ بریگیڈ، رضویہ اور سرجانی میں مقدمات درج کیے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں مقدمات سی کلاس کرنے سے متعلق رپورٹ مجسٹریٹ کے پاس جمع کرائی جائے گی۔
عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد شہباز گل کی درخواست نمٹا دی۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹاؤن، بریگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے۔
شہباز گل نے کہا کہ بیان سے متعلق مقدمہ لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے۔
درخواست گزار شہباز گل نے کہا کہ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔
Comments are closed.