بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے پنشن حاصل کرنے کی تفصیلات

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مجموعی طور پر 63 سابق کرکٹرز کو پنش دے رہا ہے، رمیز راجا کی شمولیت کے بعد یہ تعداد 64 ہوجائے گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے پنشن حاصل کرنے کی تفصیلات سامنے آگئی، پاکستان کرکٹ بورڈ ویلیفئر پالیسی کے تحت پنش دیتا ہے۔

پی سی بی 60 برس سے زائد عمر کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو ٹیسٹ میچز کے حساب سے پنش دیتا ہے، 63 کرکٹرز کو 92 لاکھ 76 ہزار روپے ماہانہ پنش دی جاتی ہے۔

پنشن لینے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز میں سابق وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے پنش لینے والوں میں شامل ہونے سے یہ تعداد 64 ہوجائے گی۔

پی سی بی 24 سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو 1 لاکھ 54 ہزار، 7 کو 1 لاکھ 48 ہزار اور 32 کو 1 لاکھ 42 ہزار روپے ماہانہ پنش کی مدد میں دیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.