جمعرات 19؍جمادی الثانی 1444ھ12جنوری 2023ء

قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو اسمبلی تحلیل کر دینگے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا پنجاب کی حکومت نہ بدلی تو نام بدل دینا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کا نام چنوں منوں رکھ دیا ہے۔

پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آج ن لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز ملا ہے ان کو اندازہ نہیں تھا آج کیا ہونا ہے، ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہے، تمام وزرا کا شکریہ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زرداری جیسی بیماری اور رانا ثناء کو اسلام آباد بھاگنا پڑا، آج لاہور میں بڑے دن بعد دھند چھٹی، بارش ہوئی، مبارک پنجاب، مبارک تحریک انصاف، مبارک قائد لیگ۔

واضح رہے کہ پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی سے 186 ووٹ لے کر اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے، ووٹنگ کے موقع پر اپوزیشن اراکین نے کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.