بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

مونس الہٰی پیسا اکٹھا کرکے بیرون ملک جہاز میں لے گئے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں 175 افراد جمع کرکے 186 کا ڈراما ایک اور فراڈ ہوگا، مونس الہٰی پیسا اکٹھا کر کے بیرون ملک جہاز میں لے گئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پنجاب میں حکومت سے لے کر یہاں تک لوٹ مار کا بازار گرم ہے، فرنٹ مین عنایت لک کروڑوں روپے کما رہا ہے اور آگے بھی پہنچا رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں لوٹ مچی ہوئی ہے، اینٹی کرپشن میں سفید داڑھی والے نے لوٹ سیل لگائی ہوئی ہے، ایک ایک دن پنجاب کے عوام پر بھاری پڑ رہا ہے، عدالت عالیہ جلد فیصلہ کرے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ پنجاب کی اقلیتی حکومت ہے، ان کے  پاس 186 نمبر نہیں ہے، ان کے چھ، سات افراد بیرون ملک ہیں، ان کے بندوں کے بیرون ملک جانے کے ریکارڈ ہمیں معلوم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.