بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

بلوچستان: عالمی معیار کے اسکولوں کے قیام کیلئے ورکنگ پیپر تیار

بلوچستان میں دانش اسکول اور سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بلوچستان میں عالمی معیار کے اسکول کی تعمیر کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے تاریخی منصوبے کے لیے صوبائی اسمبلی باضابطہ قانون سازی کرے گی۔

بلوچستان میں دانش اسکول اور سینٹر  آف ایکسی لینس اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسمارٹ اسکول کو بلوچستان میں پہلے دانش اسکول میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ 4 جنوری کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسمارٹ اسکول کو بلوچستان میں پہلے دانش اسکول میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کے دورے کے دوران بلوچستان میں 12 دانش اسکول بنانے کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.