پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ عمران خان آج کہتے ہیں شہباز شریف مانگنے گئے ہیں، کیا وہ اپنے دور میں مانگنے نہیں جاتے تھے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں پھیلا رہے تھے ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس سوچ سے باہر نکل کر ملک و قوم کا سوچنا ہو گا۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنی ضد اور انا سے نکل کر ملک و قوم کا سوچنا چاہیے، حوصلہ رکھیں انتخابات آ جائیں گے پتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جنیوا کانفرنس میں پاکستان کو بہت بڑی کامیابی ملی، عالمی برادری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، یہ عالمی دنیا کا موجودہ قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔
ان کا یہ بھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص اسلامی عرب ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمیں تمام تر اختلافات بھلا کر ملک کو مضبوط کرنا ہے۔
Comments are closed.