جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ملک میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش

ملک بھر میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش ہوئی ہے، چلاس میں کوہستان کوژک میلہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ ریشم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔

لاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں مری، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، بہاولپور، بھکر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور میاں چنوں میں بھی بارش ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.