آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی 2022 سے گیس 74 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس 74 اعشاریہ 42 فیصد جبکہ سوئی سدرن کےلیے 67 اعشاریہ 75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی۔
اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے سے متعلق سوئی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔
اوگرا نے سوئی ناردرن کےلیے گیس پر 406 روپے 28 پیسے جبکہ سوئی سدرن کے لیے 469 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی۔
اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کےلیے گیس کی اوسط قیمت 545 روپے 89 پیسے ایم ای بی یو ٹی ہے، جس کی نئی قیمت 952 روپے 17 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن کےلیے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے، اب نئی قیمت 1 ہزار 161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی۔
اوگرا فیصلے پر وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2022 سے ہوگا۔
حکومت نے اگر 40 روز میں منظوری نہ دی تو یہ فیصلہ از خود عمل درآمد ہوجائے گا۔
Comments are closed.