منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

ہم نے پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی نے کہا کہ فیصلہ عمران خان کریں تو ہم نے پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ ہے کہ پرویز الہٰی کو ساتھ رہنا ہے تو اسمبلی توڑنی پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے کہا کہ وہ ہر صورت میں پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے، وہ یہ چاہتے ہیں کہ اسمبلی دو تین ماہ مزید برقرار رہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے پارٹی کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز الہٰی کو اپنے لیے ووٹ لینا ہے، ہم سے کیا تعاون کریں گے، ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو سیٹیں بنتی ہیں وہ ہم پرویز الہٰی کو دیں گے، اس کے بعد ان کو اس لیے اسمبلی توڑنی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں، گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں 21 بل پاس ہوئے، کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہمارے 171 ارکان موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 7 ارکان اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، ایک رکن اسمبلی کی بہن کی شادی، بتول جنجوعہ بیمار، ایک کا آتے ہوئے حادثہ ہوگیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے اپنی خاتون ایم پی اے مومنہ وحید کے 5 کروڑ لینے کا دعویٰ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کا موقف تھا عدالتی فیصلے سے پہلے اعتماد کا ووٹ لیں تو لگے گا گورنر کے فیصلے کو جائز سمجھ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مومنہ وحید کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس بھیج رہے ہیں، مومنہ وحید پی ڈی ایم سے رابطے میں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی ایز عمران خان کو بتاتے ہیں کہ انہیں کالز موصول ہو رہی ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی تو کٹھ پتلیاں ہیں، یہ اپنے ووٹ کا فیصلہ خود نہیں کرتیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.