منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

ڈگری گرلز کالج نارتھ ناظم آباد میں تدریس بند ہوچکی ہے، سیکریٹری کالج ایجوکیشن

سکریٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک این، شمالی ناظم آباد میں تدریس کا سلسلہ بند ہوچکا ہے، سرفراز کرکٹ اکیڈمی عدالت کے اسٹے آڈر سے غلط فائدہ اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسٹے آڈر ختم کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں فوری سماعت کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

وزیر تعلیم سردار شاہ کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سکریٹری کالج ایجوکیشن نے کہا کہ اسلامیہ کالج کے معاملے پر بھی اپیل کی جارہی ہے۔

وزیر تعلیم نے اس کے لیے واضح ہدایت کی ہے کہ آخری حد تک کوشش کریں چانچہ ہم سپریم کورٹ تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک این، شمالی ناظم آباد کے کالج گراؤنڈ اور پورے رفاعی پلاٹ پر قبضے کی کوششیں کئی سالوں سے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پٹیشن کے عبوری حکم کی حالیہ سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا تھا کہ وہ پلاٹ نمبر ایس ٹی سیون کو کسی بھی طرح استعمال نہ کریں، چنانچہ کالج جانے والا راستہ جو میدان سے گزر کر جاتا ہے اسے اکیڈمی والوں نے بند کردیا ہے جس کی وجہ سے تدریس رک گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے اسٹے کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، عدالت نے تدریس بند کرنے کا نہیں کہا تھا۔ 

انہوں نے کہا سرفرا احمد کو خود بھی نہیں پتہ ہوگا کہ ان کے نام پر قائم اکیڈمی کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، اوباش نوجوان اور سیاسی عناصر اس میدان کا غلط اسمتعمال کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس سرکاری کالج کو جبری بندش کا سامنا ہے اور 800 سے زائد طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.