منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

انٹر بورڈ کراچی نے کامرس و ہوم اکنامکس سال اوّل کے نتائج کا اعلان کردیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر سال اوّل کامرس و ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ 

ناظم امتحانات انٹر بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2 ہزار 406 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا۔ جبکہ 2 ہزار 319 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔ 

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ میں 948 امیدوار تمام سات پرچوں میں کامیاب ہوئے۔ جبکہ ہوم اکنامکس میں 289 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور 126 تمام سات پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.