منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

معاشی استحکام کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے، چینی سفیر

پاکستان میں چینی سفیر نوگ رونگ نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مغربی مالیاتی ادارے الزام تراشی نہیں ٹھوس مدد کریں، چین کو گھیرنے کے لیے امریکی انڈوپیسیفک حکمت عملی ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، مغربی مالیاتی ادارے بھی الزام تراشی نہیں ٹھوس مدد کریں۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) توانائی منصوبوں سے ترقی کی صلاحیت کو مضبوط کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر کا زیر تعمیر ایئرپورٹ چین کا اب تک کا سب سے بڑا غیر ملکی امدادی منصوبہ ہے۔

چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 160 ملین ڈالر امداد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے ساتھ علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، بھارت اور آسٹریلیا کو چین، روس کیخلاف استعمال کرنے کے لیے ان کی مدد کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.