منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

افغانستان: افغان حکومت کا ملک بھر میں بیوٹی پالرز 10روز میں بند کرنے کا فیصلہ

افغانستان کی طالبان حکومت نے افغان شہر مزار شریف میں خواتین دکانداروں کو دکانیں بند کرنے جبکہ شہر پل خمری میں بیوٹی پارلرز بند کرنے کیلئے 10 روز کی ڈیڈلائن دے دی۔

افغانستان میں خواتین کے اعلیٰ تعلیم کے حصول، این جی اوز میں ملازمت کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

بلخ صوبائی محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا کہنا ہے کہ مزار شریف میں خواتین مرد ایک ساتھ کام کر رہے ہیں اس لئے خواتین دکانداروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب شہر پل خمری میں بیوٹی پارلر کی مالکان کا کہنا ہے بغلان صوبے کے گورنر نے انہیں 10 روز کے اندر پارلرز بند کرنے کا حکم دیا ہے، اس کے بعد سیلونز کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.