منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

حج سیزن میں کورونا وبا سے پہلے کا حج کوٹہ نافذ ہوگا

اس سال حج سیزن میں کورونا کی وبا سے پہلے کا حج کوٹہ نافذ کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق عمر کے حوالے سے عازمین حج پر کوئی پابندی لاگو نہیں کی جائے گی۔

سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کی میعاد 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کردی گئی ہے، عمرہ زائرین کو سعودی عرب کے کسی بھی شہر کے سفر کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب کے وزیر توفیق الربیعہ نے کہا کہ پاکستان، بھارت اور ایران سمیت 19 ممالک کے وفود نے حج معاہدوں پر دستخط کر دیے ہیں۔

پاکستان کے معاون ڈائریکٹر جنرل برائے حج ساجد منظور کے مطابق پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.