منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

صوبائی حکومتوں کی نااہلی نے آٹے کی قیمت کو پَر لگوادیے

سندھ، پنجاب اور کے پی حکومتوں کی نااہلی نے آٹے کی قیمت کو پَر لگوادیے، آٹا مہنگا ہونے سے غریب عوام ایک وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں۔

ضرورت سے زیادہ گندم کے باوجود تینوں صوبوں نے یومیہ کوٹے سے کم گندم ریلیز کرکے بحران پیدا کردیا۔

رپورٹس کے مطابق 106 دن کی گندم ہاتھ میں لیے بیٹھے پنجاب کے پاس نئی گندم 82 دن میں آجائے گی۔ سندھ کے پاس 98 دن کی گندم ہے جبکہ صوبے میں اگلی گندم 70 دن بعد آجائے گی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کراچی اور کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2400 روپے تک پہنچ گئی، کوئٹہ میں آٹا 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح کے پی میں 152 دن کی گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور اگلی گندم 96 دن بعد آجائے گی۔

بلوچستان کے گندم کے ذخائر ضرورت سے کم لیکن اس کی وجہ بلوچستان کا ٹریڈنگ کارپوریشن سے درآمدی گندم نہ خریدنے کا فیصلہ ہے، جس کے بعد ملک بھر میں آٹے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.