پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کا حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج، رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ

کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ 15 جنوری کو سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہیں، جن میں رینجرز کو دوسرے اور فوج کو تیسرے درجے پر تعینات کیا جائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم اور جماعتِ اسلامی کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج اور رینجرز تعینات کی جائے۔

اپنے خط میں الیکشن کمیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پولنگ اسٹاف، آر او آفس سے بیلٹ پیپرز کی پولنگ اسٹیشن تک ترسیل کے لیے سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

خط میں الیکشن کمیشن نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ ووٹ کی گنتی اور بیلٹ پیپرز کی آر او آفس واپسی کے لیے بھی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.