برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کے فیصلے کی وجہ سامنے آ گئی۔
شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب ’اسپیئر‘ کی تشہیر کے لیے دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں اپنی زندگی کے 38 سال جان بوجھ کر پیدا کیے گئے بگاڑ اور تکالیف کا سامنا کیا، یہ کتاب لکھنے کا مقصد شاہی خاندان کے کسی فرد کو تکلیف پہنچانا ہرگز نہیں ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے یہ کتاب لکھنے کی ضرورت اس لیے محسوس کی کیونکہ شاہی خاندان میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہوں نے اپنی غلطیوں کے نتائج کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے میرا اور شاہی خاندان کا نام استعمال کر کے اپنی ساکھ کو بچانے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ شہزادے کی یہ کتاب منگل 10 جنوری کو مارکیٹ میں آئے گی۔
اپنی یادداشت پر مبنی اس کتاب میں شہزادہ ہیری نے ان چیلنجز کا ذکر کیا ہے جو انہیں بطور رکن شاہی خاندان پیش آتی رہیں۔
ان کے مطابق شاہی خاندان میں انہیں اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اس شاہی جوڑے نے جنوری 2020ء میں شاہی ذمے داریاں اور اعزازات ترک کر کے امریکا جا کر زندگی کا آغاز کیا۔
Comments are closed.