پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

سونے کی تولہ قیمت میں آج 200 روپے کی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 85 ہزار 100 روپے ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 693 ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا دام 4 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 871 ڈالر فی اونس ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.