پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جینیوا کانفرنس سے پیسے تو نہیں آئے، مگر کئی لاکھ ڈالرز کابینہ کے دورے پر لگ گئے۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ڈونر کانفرنس میں میزبان فرانس نے 1کروڑ ڈالر دیے، کانفرنس میں ایک بھی اہم لیڈرشریک نہیں ہوا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ساری کانفرنس ویڈیو لنک پر کرنی تھی تو جینیوا جانے کی کیا ضرورت تھی؟ پیسے نہیں آئے لیکن کئی لاکھ ڈالر وزیراعظم اور کابینہ کے دورے پر لگ گئے ہیں۔
Comments are closed.