پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

پہلا ون ڈے: پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پہلے اوور کی آخری گیند پر ڈیون کونوے کو بولڈ کر دیا۔ 

کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں اسامہ میر کو شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ ہنری شپلے ون ڈے میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

لیگ اسپنر اسامہ میر نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

کوچ ثقلین مشتاق نے اسامہ میر کو ون ڈے کیپ پہنائی۔

پاکستان ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، حارث سہیل اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد وسیم، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد نواز اور اسامہ میر ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم میں ڈیون کونوے، فن ایلن، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، گلین فلپس مائیکل بریسویل، مچل سنٹر، ہنری شپلے، ٹم سوتھی اور فرگوسن شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.