وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیلاب سے تباہی کا تخمینہ اتنا زیادہ ہے کہ ہمیں مزید امداد کی ضرورت ہے۔
جنیوا میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے لگائے گئے تخمینہ میں 50 فیصد پاکستان اپنے وسائل سے خرچ کرے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بحالی کے لیے پاکستان کو 16.3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے، مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا، سیلاب متاثرہ آخری شخص کی بحالی تک کوششیں جاری رکھیں گے، سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کے لیے اسکول موجود نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب سے زراعت، لائیو اسٹاک اور انفرااسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے، ہم نے اپنے سے وسائل میں کافی حد تک سیلاب متاثرین کی مدد کی۔
Comments are closed.