پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان معمولی ملک نہیں، ہم ڈیفالٹ کرنے نہیں جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات کا سامنا ہے، دوست ممالک سے مل کر مشکلات حل کرنےک ی کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف 32 ارب کی ایکسپورٹ کو 100 ارب تک لے جانا ہے، ایکسپورٹ بڑھانے پر ہی ہمارا دار ومدار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے عوام کو تسلی دی کہ حکومت پاکستانی بینکوں میں موجود عوام کے زرمبادلہ کو ہاتھ نہیں لگائے گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا تھا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.