پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

پنجاب بھر میں فلور ملز کا کوٹہ بڑھا دیا گیا

محکمۂ خوراک پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں فلور ملوں کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے۔

محکمۂ خوراک پنجاب کی ترجمان و ڈی ڈی فوڈ مس نعیم افضل کے مطابق آج سے ملوں کو 26 ہزار ٹن سستی گندم ریلیز ہو گی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ صوبے میں 18 لاکھ سے زائد سستے آٹے کے تھیلے ملیں گے، پنجاب بھر میں سستے آٹے کے پوائنٹس 17 سو سےزائد کر دیے ہیں۔

مس نعیم افضل نے بتایا کہ آٹا پوائنٹس پر 4 لاکھ سستے آٹے کے تھیلے فروخت ہوں گے، آج تمام اسٹاف اور افسران پوائنٹس کو چیک کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اتوار سے آٹے کی فراہمی کی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے۔

لاہور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا ڈیڑھ سو روپے مہنگا ہو گیا، ایک کلو چکی کا آٹا ڈیڑھ سو روپے کلوتک جا پہنچا۔

محکمہ خوراک کی ترجمان و ڈی ڈی فوڈ نے مزید بتایا ہے کہ چکی اور دکانوں پر کمرشل آٹے کی قیمت اور سپلائی کو چیک کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمے داری ہے۔

مس نعیم افضل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی سی کی ٹیموں کو بھی فعال ہونا پڑے گا، ذخیرہ اندوز اس وقت فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.