لاہور کی نشتر کالونی میں ایک خاتون مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق خاتون پر مبینہ طور پر اس کے شوہر، دیور اور دیورانی نے تشدد کیا۔
خاتون کے بھائی نثار نے الزام لگایا ہے کہ بہن کو رات کے وقت خاوند اور دیور نے زہریلی اشیاء کھلائیں اور تشدد کیا، جس کے نتیجے میں خاتون چل بسی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور اس معاملے کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.