گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی سندھ ایکشن کمیٹی کی پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔
رہنما جی ڈی اے زین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھوک ہڑتال کا مقصد اپنی آواز ایوانوں تک پہنچانا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال میں سندھ کی مختلف جماعتیں شریک ہیں، قومی اسمبلی میں نئےصوبوں کی تشکیل کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے۔
جی ڈی اے رہنما زین شاہ نے مزید کہا کہ 73ء کے آئین میں نئے صوبوں کا کوئی ذکر موجود نہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے بجائے وفاق میں فیصلے ہوں یہ ناقابل قبول ہے۔
Comments are closed.