اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

ہم آج جس جگہ کھڑے ہیں، اُس میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا ہاتھ ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم آج جس جگہ کھڑے ہیں، اُس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا ہاتھ ہے۔

کراچی میں خواتین کنونشن سے عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور ایک بار پھر سابق آرمی چیف کو نشانے پر لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک آدمی کے فیصلے سے وہ بحران آیا، جس کی پیشگوئی 7 ماہ پہلے کردی تھی، ہم آج جس جگہ کھڑے ہیں اس میں جنرل باجوہ کا ہاتھ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے اسٹیبلشمنٹ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی سے پہلے پاکستان بہت آگے تھا، جب یہ کرپٹ خاندان اوپر بیٹھا تو 90 کی دہائی کے بعد بھارت ہم سے آگے نکل گیا۔

عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان تاریخ کے سب سے بڑے بحران سے گزر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.