لاہور میں مرغی کی سپلائی اور قیمت کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت پیداوار کے ذرائع کے مطابق بڑے فارمرز، فیڈ ملوں اور ٹریڈرز سے گزشتہ 3 ماہ کا ڈیٹا مانگ لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو خود بازاروں میں جا کر چیکنگ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
محکمۂ لائیو اسٹاک، ایف بی آر اور کمشنر ڈیٹا اکٹھا کریں گے، مرغی کی پیداوار کتنی ہوئی؟ کہاں بیچی گئی؟
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ لاہور انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹیکس حکام بھی ڈیٹا اکٹھا کریں گے۔
ادھر پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 400 روپے سے بڑھ کر 410 روپے ہو گئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پشاور میں پیاز 250 روپے اور چاول 350 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.