اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

پشاور میں روٹی 30 روپے کی ہو گئی

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد 170 گرام کی روٹی 30 روپے کی فروخت کی جانے لگی۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے کی وجہ سے روٹی کی قیمت بڑھائی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے ہے، نانبائیوں نے اس کی قیمت میں ازخود اضافہ کیا ہے۔

دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تندور مالکان نان کی قیمت 35 روپے جبکہ روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرنا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.