اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

ایک بار چارلس نے مذاقاً کہا وہ میرے حقیقی والد نہیں، ہیری

برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی سوانح عمری ’اسپیئر‘ میں لکھا ہے کہ ان کے والد چارلس نے جو اب بادشاہ بن چکے ہیں، ایک موقع پر انہیں کہا کہ انہیں لگتا ہے وہ ان کے حقیقی والد نہیں۔

ہیری نے کتاب میں لکھا ہے کہ اس سے پہلے انہوں نے والد سے کہا تھا کہ وہ کمیلا سے شادی نہ کریں، وہ بُری سوتیلی ماں ہوسکتی ہیں۔ کمیلا اب کوئین کونسورٹ ہیں۔

برطانوی شہزادہ نے اپنی کتاب میں یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ پیرس میں اسی سرنگ سے گزرے تھے جہاں ان کی والدہ کی موت ہوئی تھی۔

شہزادہ ہیری کی کتاب ’اسپیئر‘ 10 جنوری کو شائع ہورہی ہے، کتاب کے مختلف اقتباسات سے حیران کُن انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.