اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل، بارش اور برفباری کا امکان

بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئیں۔

پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آج صبح سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں دوپہر تک بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

خشک اور خنک ہواؤں نے کراچی کا رخ کر لیا، سرد ہوائیں چلنے سے شہرِ قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی سسٹم پیر کی رات تک بلوچستان کے مختلف علاقوں پر اثرانداز ہوتا رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.