ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

جنوبی کیلیفورنیا میں شہری برفانی اُلّو دیکھنے جمع ہوگئے

امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں برفانی اُلّو پایا گیا جسے دیکھنے کیلئے علاقہ مکین جمع ہوگئے۔

برفانی اُلّو عموماً آرکٹک کے برفانی علاقوں میں پائے جاتے ہیں جہاں ان کے سفید پر انہیں برف میں چھپا دیتے ہیں۔

امریکا کی نیشنل آڈوبون سوسائٹی کے مطابق یہ سفید اُلّو کینیڈا کے شمال میں رہتے ہیں۔

آڈوبون سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سردیوں میں یہ برفانی اُلّو امریکا کے شمال میں آجاتے ہیں۔

موسم سرما میں واشنگنٹن، منیسوٹا یا مین میں ان کی موجودگی کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن اس قدر سفر کرنا غیر معمولی ضرور ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.