ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

رشبھ پنت کے گھٹنے کی سرجری مکمل

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی ممبئی کے اسپتال میں گھٹنے کی سرجری مکمل کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشبھ پنت کی جمعہ کو سرجری ہوئی جس کے بعد انہیں کچھ دن مزید اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کو ڈاکٹر کی ہدایت کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی سائنس اینڈ میڈیسن ٹیم ری ہیب کا طریقہ کار بتائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو صحتیابی کے لیے 3 سے 6 ماہ کا وقت لگے گا۔

بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت کے کار حادثے میں زخمی ہونے کے فوری بعد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وکٹ کیپر بیٹر کی گاڑی کو گھر واپس جاتے ہوئے دہلی کے ہائی وے پر اترکھنڈ کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔

وکٹ کیپر بیٹر کی کار کو ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.