ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 35 ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ ججز کے تبادلے کردیے

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے صوبے کے 35 ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ ججز کے تبادلے کر دیے۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی ہدایت پر 35 ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی ون حلیم احمد کا تبادلہ ملیر کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر شاہد احمد اعوان کا شہید بینظیر آباد تبادلہ کردیا گیا۔

ذوالفقار علی شیخ کا تبادلہ جیکب آباد سے دادو کردیا گیا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دادو خالد شیخ کو سندھ ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.