چین کی ملٹی نیشنل کاروباری کمپنی علی بابا اور اینٹ گروپ کے بانی جیک ما اب کمپنی کے معاملات کو کنٹرول نہیں کرسکیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپنی کے کئی شیئر ہولڈرز کچھ تبدیلیوں پر متفق ہوگئے ہیں جس کے بعد جیک ما کو زیادہ تر ووٹنگ کے اختیار چھوڑنے پڑیں گے۔
ہانگ کانگ کے ماہر معاشیات کا کہناہے کہ جیک ما کی خود قائم کی گئی کمپنی سے علیحدگی بڑے نجی سرمایہ کاروں کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے چینی قیادت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے ایک کاروباری حکام کا کہنا ہے کہ یہ واضح ہے کہ جیک ما اب کمپنی کے شیئر ہولڈر نہیں رہیں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس وقت چین کی معیشت کی حالت خراب ہے جس میں پرائیوٹ اور ٹیکنالوجی سیکٹرز کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
Comments are closed.