وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں وقت پر مردم شماری نہیں ہوتی۔
سعید غنی نے ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق تربیتی پروگرام کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ مردم شماری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، سندھ نے ہمیشہ سے اعتراض اٹھایا، امید ہے اس بار مردم شماری پر عدم اعتماد ختم ہو گا۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ رواں سال مردم شماری ہو گی کیوں کہ 2017 میں مردم شماری پر اعتراض ہوا تھا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ہو رہی ہے، سندھ کی آبادی جتنی ہو گی اتنے وسائل ملیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شفافیت کو اس بار یقینی بنایا جائے گا، امید ہے اس بار قابل قبول ہو گا، مردم شماری مکمل ہونے کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں ہوں گی۔
Comments are closed.