جمعہ13؍جمادی الثانی 1444ھ6؍جنوری 2023ء

پرنس ہیری نے اپنی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا، سابق برطانوی فوجی افسر

برطانوی شہزادہ ہیری کے 25 طالبان کو ہلاک کرنے کے تبصرے پر سابق برٹش کمانڈر نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرنس ہیری نے 25 طالبان کو ہلاک کرنے کا تبصرہ کرکے اپنی ساکھ خراب کی ہے۔

کرنل (ر) رچرڈکیمپ نے مزید کہا کہ پرنس ہیری نے طالبان سے متعلق تبصرہ کرنے کا غلط فیصلہ کیا۔ پرنس ہیری نے طالبان کی ہلاکتوں کو ’شطرنج کے مہرے اڑانے‘ سے تشبیہ دی تھی۔ پرنس ہیری نے اپنی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا۔ 

لندن سے رچرڈ کیمپ نے مزید کہا کہ پرنس ہیری کا بیان لوگوں کو بدلہ لینے پر اکسا سکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ پرنس ہیری نے افغانستان میں بطور ہیلی کاپٹر پائلٹ خدمات کا اپنی یادداشت میں ذکر کیا ہے۔ 

دوسری جانب برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات پر متعلقہ آپریشن میں ہلاکتوں پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 طالبان کی ہلاکت پر وزیراعظم رشی سونک نے  بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا کہنا تھا کہ اپنی مسلح افواج کا بے حد شکرگزار ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.