جمعہ13؍جمادی الثانی 1444ھ6؍جنوری 2023ء

سرفراز احمد نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سرفراز احمد 3 یا اُس سے کم ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر بن گئے ہیں۔

سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سریز میں 331 رنز بنالیے ہیں اور وہ کریز پر موجود ہیں۔

سرفراز احمد نے دونوں ٹیسٹ میچز کے دوران 3 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.